اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کیا، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم بھاگ کھڑی ہوئی، نجم سیٹھی کا حیران کن انکشاف

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو کلین چٹ دے کر سکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان اٹھا دیے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کور لیٹر کی کاپی شیئر کی، اس میں لکھا تھا کہ براہ کرم کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے معلومات اور ضروری حفاظتی انتظامات کے لیے سنٹرل پولیس آفس، پنجاب لاہور (آپریشنز برانچ) کے فیکس میمو نمبر مورخہ تیرہ ستمبر2021 کی ایک کاپی منسلک کریں۔ میمو نے کسی خاص خطرے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔اس میمو میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یا حضرت امام حسینؓ کے چہلم سے متعلق اجتماع کو ستمبر 2021ء کے آخری ہفتے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کو ناکام بنانے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کی گارنٹی دی گئی ہے،میمو میں متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ یہ تھریٹ ایڈوائزری سوشل میڈیا پر وائرل ہے، سابق چیئرمین پی سی بی نے اس تھریٹ ایڈوائزری کو پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو کلین چٹ دی ہے اور اپنے سکیورٹی اداروں پر سوال اٹھا دیا ہے۔انہوں نے اس تھریٹ الرٹ کو نیوزی لینڈ کی واپسی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…