پشاور(آن لائن)جوبائیڈن حکومت نے کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کے لئے امداد 9کروڑ 63لاکھ روپے سالانہ سے بڑھا کر 8ارب 18کروڑ 38روپے کردی ہے اور ایکٹومنصوبوں کی تعداد 10سے 16کردی ہے فارن اکنامک اسسنس کی رپورٹ برائے جولائی 2021کے مطابق نئے مالی سال 2021-22کے دروان کیری لوگر بل کے تحت امریکا پاکستانی طلبہ کے لئے 25کروڑ روپے کے تعلیمی وظیفے دینگے صوبے میں دہشت گردی سے متاثر ہ علاقوں کے بحالی کے لئے 1ارب 15کروڑ روپے ، تربیلا ڈیم کی مرمت کے لئے دو کڑوڑ پچاس لاکھ ، گومل زام ڈیم تعمیر کے لئے60کروڑ ، قبائلی اضلاع میں بنیادی سہولیات کے ڈھانچے کے لئے 2ارب 25کروڑ 74لاکھ روپے ، کرم تنگی ڈ یم کی تعمیر کے لئے 20کروڑ روپے ، سمیت دیگرمنصوبوں کے لئے فنڈ جاری کیا گیا ہے ۔