بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے چند روز قبل ویرات کوہلی نے کپتانی سے استعفے کا اعلان کر دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا سے جاری پیغام میں 31 سالہ ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ بطور کھلاڑی ٹی ٹونٹی میں سیلکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کے بعد کپتانی کی ذمہ داری روہت شرما کو دی جا سکتی ہے۔روہت شرما اپنی کپتانی میں ممبئی انڈینز کو 5 بار آئی پی ایل جتوا چکے ہیں۔ دوسری طرف ویرات کوہلی نے بطور کپتان اب تک ایک بھی آئی سی سی تو کیا آئی پی ایل ٹرافی بھی نہیں جیتی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کوہلی کا ماننا ہے کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور وہ دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کے خواب کو ہی پورا کرنا چاہتے ہیں۔ 31 سالہ کوہلی اب تک 95 ون ڈے میچوں میں بھارت کی قیادت کر چکے ہیں، جن میں سے وہ 65 جیتے جبکہ 27 میں شکست ہوئی۔ ویرات کوہلی کی جیتنے کی شرح 70.43 فیصد ہے۔ کوہلی 45 ٹی ٹونٹی میچز میں بھی کپتانی کرچکے ہیں جن میں سے 27 میں فاتح رہے اور 14 میں شکست ہوئی۔ دوسری جانب 34 سالہ روہت شرما نے 10 ون ڈے اور 19 ٹی ٹونٹی میچوں میں بھارت کی قیادت سنبھالی، انہوں نے ون ڈے میں 8 جبکہ ٹی 20 میں 15 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ کوہلی کی کپتانی پر سب سے بڑی تنقید یہ ہوتی ہے کہ ان کے قیادت سنبھالنے کے بعد آئی سی سی کی کوئی بھی اہم ٹرافی جیتنے میں ناکامی ہے۔ حال ہی میں بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی ہار گیا، جس کے بعد انہیں مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…