بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں اضافے میں پورے جنوبی ایشیاکو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں اضافے میں پورے جنوبی ایشیاکو پیچھے چھوڑ دیا ہے،

عمران خان کے پہلے تین سال مہنگائی مافیا اور دوستوں کو شیلٹر فراہم کرنے میں گزرے، چینی، گھی، آٹا، دالیں خوردنی اشیا کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کیے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹماٹر نے چار اور مرغی نے پانچ سنچریاں مکمل کی،اس کا کریڈٹ بھی منگترل خان اور سائیں بزدار کو جاتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان والوں نے مرغی کا گوشت تو دور غریب کیلئے دال روٹی بھی نایاب کردی گئی ہے،سرخ مرچ میں کونسا زعفران ڈل رہا ہے جو 1000روپے کلو فروخت ہورہی ہے؟۔عمران خان کے پاکستان میں غریب کیلئے خودکشی سستی اور بچوں کا پیٹ پالنا مہنگا ہو گیا ہے۔تبدیلی کے 1100سو دن 11ہزار سے زائد غریبوں کی جانیں لے چکے ہیں۔پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں اضافے میں پورے جنوبی ایشیاکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جس جعلی کپتان کو 11سو دنوں میں بہتر معاشی ٹیم نہیں مل سکی، وہ ملک کیلئے بہتر فیصلے کیسے کرسکتا ہے۔عمران خان کو اگر قوم کی اتنی فکر ہے توا ستعفیٰ دے کر قوم پر احسان کریں۔پاکستانی قوم مانگے تانگے کی جماعت کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…