ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

موسمیاتی تبدیلی ٗ 2050 تک 21 کروڑ افراد ہجرت پر مجبور ہو سکتے ہیں، عالمی بینک کا انتباہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)موسمیاتی تبدیلی سے 2050 تک دنیا بھر میں 21 کروڑ 60 لاکھ افراد کو اپنے ممالک کے اندر نقل مکانی کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اندرونی نقل مکانی کا ایک طاقتور محرک ہے کیونکہ اس سے لوگوں کے ذریعہ آمدن پر

اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انتہائی غیر محفوظ مقامات پر رہائش کی اہلیت کم ہوتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اندرونی منتقلی کے اہم مقامات 2030 کے اوائل میں ابھر سکتے ہیں اور 2050 تک پھیلتے اور بڑھتے رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق 2050 تک موسمیاتی تبدیلی کے باعث ذیلی صحارا افریقہ میں 8 کروڑ 60 لاکھ ، مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل میں 4 کروڑ 90 لاکھ، جنوبی ایشیا میں 4 کروڑ ،شمالی افریقہ میں 1 کروڑ 90 لاکھ، لاطینی امریکا میں 1 کروڑ 70 لاکھ اور مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں 50 لاکھ مقامی تارکین وطن سامنے آسکتے ہیں۔عالمی بینک میں پائیدار ترقی کے نائب صدر جورگن ووجیل نے کہا کہ یہ رپورٹ موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانی نقصانات کی ایک واضح یاد دہانی ہے، خاص طور پر دنیا کے غریب ترین افراد پر جو اس کے اسباب میں کم سے کم حصہ ڈال رہے ہیں۔ووجیل نے کہا یہ واضح طور پر ممالک کیلیے کچھ ایسے اہم عوامل کو حل کرنے کا راستہ بتاتی ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی نقل مکانی کا باعث بن رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی اخراج کو کم کرنے اور سبز، جامع اور لچکدار ترقی کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات سے موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی نقل مکانی کے پیمانے کو 80 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…