لاہور(این این آئی)ستوکتلہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم شرافت نے اوکاڑہ کی رہائشی خاتون سے موبائل پر دوستی کی،خاتون اپنی خالہ کو ملنے لاہور آئی تو ملزم شرافت نے اس کے ساتھ فون پر رابطہ کیا اور ملنے کا کہا۔ ملزم خاتون کو شاہ نور کے علاقہ سے گاڑی میں بٹھا کر کھانا کھانے کے
بہانے ستوکتلہ کے علاقہ میں لایااورایک ہوٹل میں لے گیا جہاں اسے جوس پلایا جس سے وہ بیہوش ہوگئی۔ترجمان کے مطابق ملزم شرافت اور اسکے دو دوستوں نے خاتونِ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم شرافت کو گرفتار لیا ہے جسے مزید تحقیقات کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔ترجمان کے مطابق باقی دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔