جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قطری وزیر خارجہ کے دورہ کابل کے موقع پر نائب وزیراعظم ملا برادرز کی عدم موجودگی پر ان کے قتل یا زخمی ہونے کی افواہیں، طالبان نے صورتحال واضح کر دی

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آن لائن) افغانستان کی امارت اسلامی کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے آڈیو پیغام میں اپنی ہلاکت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے

کے مطابق نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کی انس حقانی سے تلخ کلامی اور فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار جانے کی افواہیں زیر گردش تھیں۔تاہم کافی تاخیر کے بعد اب نائب وزیر اعظم کے ترجمان مولوی موسیٰ کلیم نے ایسی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے میڈیا کو افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔بعد ازاں امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے ٹوئٹر پر ملا عبدالغنی برادر کا آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بری افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ الحمد اللہ ہم سب خیریت سے ہیں۔نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا آڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ وہ افواہوں کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سفر میں تھے اس لیے جلد تردید نہ کرسکے تھے۔واضح رہے کہ کابل سے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر امیرِ طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے مشاورت کے لیے قندھار پہنچے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…