بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے کنٹوٹمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات میں دھاندلی کو شکست کی وجہ قرار دیدیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)تحریک انصاف نے کنٹوٹمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات میں دھاندلی کو شکست کی وجہ شکست کی وجہ قرار دے دیا۔خیبر پختونخوا اور وفاق میں برسراقتدار تحریک انصاف کی مقامی تنظیم نے اعلیٰ قیادت کو کنٹوٹمنٹ بورڈ پشاور کے الیکشن میں شکست کی وجوہات سے آگاہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپنی رپورٹ میں مقامی تنظیم نے کہا ہے کہ امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلائی گئی، کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر وارڈز کی سطح پر جلسوں کا انعقاد بھی کیا گیا، مخالفین نے الیکشن کے روز پیسے کا بھرپور استعمال کیا اور ووٹ خرید کر پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کیا، ہار کی ایک وجہ حکومتی جماعت سے ناراض کارکن بھی ہیں جو ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض ہوئے، انہوں نے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، کنٹوٹمنٹ کے پوش علاقوں سے پی ٹی آئی کے کارکن اور شہری ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں نکلے جس کے باعث پی ٹی آئی کا اپنا ووٹ بھی کم پڑا۔پی ٹی آئی پشاور کے صدر سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پیسوں سے شکست کھائی ہے، پارلیمانی بورڈ کو ٹکٹوں کے لیے جو درخواستیں موصول ہوئی ان ہی میں سے مضبوط امیدواروں کا انتخاب کیا گیا، پارٹی کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کنٹوٹمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات میں پی ٹی آئی خلاف توقع پر بڑی کامیابی حاصل نہ کرسکی ، اسے پانچ وارڈز میں سے صرف ایک نشست میں کامیابی حاصل ہوئی

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…