جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کی افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پی آئی اے کی افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی پرواز کابل پہنچ گئی ، قومی پرچم بردار بوئنگ 777 طیارہ کابل پہنچا ،پی کے 6249 اسلام آباد سے کابل روانہ ہوا اور مقامی وقت کے مطابق پونے دس بجے پہنچی ، پی ائی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر کموڈور جواد

ظفر سی ای او پی آئی اے کے نمائندے کی حیثیت سے خود جہاز میں موجود رہے ، کابل ائیرپورٹ پر خدمات کی بحالی کیلئے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے کے عملے نے خصوصی انتظامات کئے گئے ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور دیگر سفارتی عملے کی اس سلسلے میں کاوشیں جاری رکھیں ، تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز ہینڈل کی ،کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں ، پی آئی اے کا عملہ بین الاقوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا اور عالمی بنک اور بین القوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا ، کابل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بین القوامی مسافر پرواز تھی۔ سی ای او پی آئی اے نے کہاکہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے مابین خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ائی اے اور پوری دنیا کیلئے یہ آپریشن بہت اہم ہے ۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ سب ہماری طرف دیکھ رہے ہیں رابطے بحال کئے جائیں ،امید ہے جلد ہم مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…