کوپن ہیگن(این این آئی )عالمی وبا کووڈ سے متعلق بندشیں ختم کرنے پرڈنمارک یورپ کا پہلا ملک بن گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک یورپ کا واحد پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا وبا سے متعلق کوئی پابندی اب نافذالعمل نہیں ہے۔ ملک میں 70 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے اورکووڈ کیسزرپورٹ نہیں ہورہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا کہ صرف ویکسین لگوانے سے وبا ختم نہیں ہوگی۔پابندیاں ختم ہونے کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک کنسرٹ میں 50 ہزارافراد شریک ہوں گے جو کہ وبا کے دوران یورپ میں اس طرح کا پہلا کانسرٹ ہوگا۔وزیرصحت میگنش ہوئینکوکا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد روزمرہ کی زندگی معمول پرآرہی ہے جس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی خطرات نہیں ہوں گے،احتیاط لازم ہے ۔