جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

13ستمبر کے مظاہرے ، ملک میں نئی تحریک کی بازگشت ،مظاہرے میں میڈیا اداروں، بار ایسوسی ایشنز، سیاسی جماعتیں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے ادارے شرکت کریں گے

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)میڈیا اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں 13 ستمبر کے مظاہرے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ مظاہرے میں بار ایسوسی ایشنز، سیاسی جماعتیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے ادارے بھی شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق

، میڈیا اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں میڈیا اداروں کے تمام نمائندگان جن میں پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن(پی بی اے)، آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)، کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز(ایمینڈ)نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے غیرآئینی قرار دیا گیا اور اس اقدام کو پریس اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کے مترادف ٹھہرایا گیا اور ریاستی کنٹرول کا اطلاق کرکے تمام میڈیا پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک مرکزی ادارہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی ایف یو جے کے 13 ستمبر کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے مجوزہ پی ایم ڈی اے کے قیام کے خلاف مظاہرے کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام میڈیا نمائندگان کے علاوہ بار ایسوسی ایشنز، سیاسی جماعتیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے ادارے بھی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل تمام میڈیا اداروں نے بھی مجوزہ پی ایم ڈی اے کے قیام سے متعلق حکومت کی قانون سازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…