پی آئی اے کا کابل کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

11  ستمبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 13 ستمبر کو صبح 7 بج کر 30 منٹ پر کابل روانہ ہوگی۔ افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو لینڈنگ

کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔ پی آئی اے نے کابل فلائٹ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ پی آئی اے کابل کے لیے ائیر بس 320 ساختہ طیارے استعمال کرے گی۔دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی آرڈیننس کے تحت سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کا نفاذ 23 اگست 2021 سے ہوا، اسی کے ساتھ سول ایوی ایشن آرڈیننس کا نفاذ بھی اسی روز سے ہوگیا۔سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں اتھارٹیز حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہوائی اڈوں کے انتظامی معاملات کو دیکھے گی جبکہ فضائی معاملات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس اور مالی سال 2021 کے لیے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…