اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عبداللہ عبداللہ نے بھارتی میڈیا کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل،لندن( آن لائن ) افغانستان میں قومی مصالحتی کمیشن کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے بھارتی میڈیا کے ایک اور پروپگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے اپنی گرفتاری کی خبر کو افواہ قرار دے دیا۔قومی مصالحتی کمیشن کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میری طالبان کے ہاتھوں

گرفتاری اور نامعلوم مقام پر منتقلی کی بھارتی میڈیا کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔ بھارتی میڈیا اور صحافیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کریں اور خبر شائع کرنے سے پہلے حقائق جان لیں۔ واضح رہے کہ بھارتی صحافی نوین کپور نے افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے سابق سربراہ و چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا۔دوسری جانب برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ طالبان کا افغانستان پر قبضہ شدت پسندوں کو حوصلہ افزائی دیتا ہے اور یہ مغرب کے خلاف القاعدہ کے بڑے حملے شروع کرنے کی سازشوں کی بحالی کا باعث بن سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایم آئی 5 کے ڈائریکٹرجنرل کین میک کولم نے کہا کہ نیٹو افواج کے انخلا اور بین الاقوامی حمایت یافتہ افغان حکومت کے خاتمے کی وجہ سے برطانیہ کو زیادہ خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میک کولم نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات راتوں رات ٹارگٹڈ پلاننگ، ٹریننگ

کیمپوں یا انفراسٹرکچر کے معنی میں تبدیل نہیں ہوتے۔ البتہ افغانستان میں پیدا ہونیوالے حالات گیارہ ستمبر جیسے واقعات کا موجب بنتے ہیں۔ اس طرح کے حالات کسی بھی دوسرے علاقے میں انتہاپسندوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں۔میک کالم نے کہا کہ برطانوی حکام نے گذشتہ چار سال میں دہشت گردوں اور انتہائی دائیں بازو کے شدت پسندوں کے 31 حملوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل تھا ہے کہ گیارہ ستمبر کے امریکا پر حملوں کے بعد برطانیہ زیادہ محفوظ تھا یا کم محفوظ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…