پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعدواپس آنے والے سینئر مسلم لیگی رہنماؤں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا گیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجر خان( این این آئی) مسلم لیگی رہنماؤں کو تین نوجوانوں نے اسلحہ کی نوک کر لوٹ لیا ،47800 روپے 1عدد لائسنسی پسٹل اور پانچ عدد موبائیل فون نامعلوم ڈاکو چھین کر فرار ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر

رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض اور تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد لاہور سے واپس تھانہ فیروز والہ ضلع شیخو پورہ کی چوکی کامران شہید سے ایک کلو میٹر رفع حاجت کے لئے روکے تو اچانک تین مسلح نوجوان جن میں ایک نقاب پوش تھا دو موٹر سائیکلوں پر آئے اور آتے ہی پستول تان لئے اور کہا کہ جو کچھ ہے نکالو میرے پاس 22300 روپے دو موبائیل فون، ایک عدد لائسنسی پستول ،راجہ حمید اختر ایڈووکیٹ سے 22000 روپے شناختی کارڈ ، ایک موبائیل فون اور دیگر کاغذات، ڈرائیور محمد نعمان سے 3500 روپے ڈرائیونگ لائسنس دو موبائیل فون اور شناختی کارڈ چھین لئے اور پستول لہراتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس تھانہ فیروز والہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی ہےـ

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…