بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بڑے کارساز ادارے کا پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)ٹویوٹا نے پاکستان میں ہائی برڈ الیکٹرک وہیکلز کی تیاری کے لیے 10کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان کردہ سرمایہ کاری پرزہ جات کی مقامی سطح پر پیداوار، پیداواری گنجائش میں توسیع اور انڈس موٹر کمپنی کے پورٹ قاسم کراچی میں واقع پلانٹ پر پہلی ہائی برڈ الیکٹرک کار کی پیداوار کے لیے تیاریوں پر خرچ کی جائیگی۔

انڈس موٹر کمپنی کے وائس چیئرمین Shinji Yanagi اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی اصغر جمالی پر مشتمل وفد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے وزیر اعظم ہاؤس ملاقات میں انہیں اس نئی سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ٹویوٹا ایشیاء کے سی ای او Yoichi Miyazaki نے ویڈیو میسج کے ذریعے شرکت کی جبکہ کابیانہ کے اراکین بشمول وفاقی وزیر صنعت خسرو بختیار، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر خزانہ شوکت ترین کے ساتھ پاکستان میں جاپان کے سفیر Kuninori Matsuda بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ٹویوٹا ایشیا کے سی ای او Yoichi Miyazaki نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے ٹویووٹا کی جدید جنریشن ہائی برڈ الیکٹرک ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے سرمایہ کاری کے اعلان پر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ سرمایہ کاری کا آج ہونے والا اعلان ہماری پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی اور حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست گاڑیوں کے شعبہ کے فروغ کے لیے حکومت کی پالیسیاں قابل تعریف ہیں۔ ٹویوٹا پاکستانی صارفین کی بدلتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے موزوں ترین ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی فراہمی کے لیے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔ اس انتخاب سے ہمیں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو فروغ دینے اور کاربن کے اخراج کے اثرات کو زائل کرنے میں مدد ملیگی۔

ہمیں امید ہے کہ بجلی سے چلنے والی ہر گاڑی ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریگی، ہمیں یقین ہے کہ ہائی بورڈ الیکٹرک گاڑیاں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا محرک بنتے ہوئے کاربن کے اخراج میں کمی لاکر وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے عظیم تصور کے حصول میں معاون ثابت

ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹویوٹا کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹویوٹا/جاپان کڑے وقت میں پاکستان کا سب سے مضبوط پارٹنر ثابت ہوا۔ جاپان کے ساتھ شراکت اور ٹویوٹا کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد قابل قدر ہے۔ ہم ماحول دوست ہائی برڈ الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے لیے سرمایہ کاری کو

خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈس موٹر کمپنی عالمی کمپنیوں کی پاکستان میں ترقی کی شاندار مثال ہے۔اس موقع پر جاپان کے پاکستان میں سفیر Kuninori Matsuda نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی سفارتخانہ پر امید ہے کہ نئی سرمایہ کاری کا فیصلہ پاکستان اور جاپان کے معاشی روابط کو اگلے

مرحلے میں لے کر جائے گی۔ یہ علامت اس لحاظ سے بھی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کہ دونوں ممالک 2022میں دوستی اور سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ منانے جارہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاپان کی آٹو ٹیکنالوجی پاکستان کی آٹو موبائل کی صنعت کی ترقی کے منصوبہ کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریگی۔ انہوں نے

پاکستانی حکومت کے تعاون سے پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کے کاروبار کے لیے سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنے کے لیے جاپانی سفارتخانہ کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پر انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو علی اصغر جمالی نے کہا کہ انڈس موٹر کمپنی پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات

کو کم کرنے کے لیے اپنا عملی کردار ادا کررہی ہے اور نئی سرمایہ کاری کا آج ہونے والا اعلان کمیونٹی کے ساتھ ہماری گہری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹویوٹا متعدد الیکٹریفکیشن ٹیکنالوجیز پر دسترس رکھتی ہے جن میں دیرپا نتائیج اور قابل عمل ہونے کے لحاظ سے اسٹرانگ ہائی برڈ بڑے پیمانے پر بجلی سے چلنے والی

گاڑیوں کی پیداوار کا پائیدار حل فراہم کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے کارگر ترین فورتھ جنریشن ہائی برڈ الیکٹرک وہیکلز متعارف کرانے کے لیے بہت پرجوش ہیں یہ ٹیکنالوجی گاڑیوں سے کاربن کے اخراج میں کمی کو ممکن بنائیگی جو وزیر اعظم کے ویژن کے عین مطابق ہے۔

انڈس موٹر کمپنی نے مقامی سطح پر پرزہ جات بنانیو الی 60 سے زائد ویلیو چین مہیا کرکے پاکستان کی مقامی آٹو انڈسٹری کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انڈس موٹر کمپنی مقامی سطح پر تیار کردہ پرزہ جات کی خریداری کے لیے یومیہ 20کروڑ روپے خرچ کرتی ہے۔ انڈس موٹر کی 50خود مختار ملکیت ڈیلرشپ کسٹمرز کو اعلیٰ معیار کی بعد از فروخت خدمات کی فراہمی کے ساتھ ملک بھر میں 6لاکھ سے زائد افراد کو بالواسطہ اور براہ راست روزگار کی فراہمی کا بھی ذریعہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…