مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )اسرائیل کی محفوظ ترین سمجھی جانی والی جیل سے چھ فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر فرار ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جیل حکام کو واقعہ کے بارے میں تب علم ہوا جب جیل کے باہر کھیتوں میں کام کرنے
والے کسانوں نے جیل حکام کو کھیتوں میں چند افراد کی مشکوک نقل وحمل کے بارے میں بتایا۔ فرار ہونے والے قیدیوں کا تعلق مختلف فلسطینی تنظیموں سے تھا جو کہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔قیدیوں نے ایک چمچ کی مدد سے جیل کے واش روم سے سرنگ کھودنا شروع کی اور جیل کے باہر تک سرنگ کھودنے میں کامیاب ہوئے۔جیل حکام اور پولیس کی جانب سے قیدیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے تاہم اب تک انہیں کوئی کامیابی نہ مل سکی ۔دوسری جانب اسرائیل کی فول پروف سیکیورٹی والی جیل جلبوع سے چھ فلسطینی قیدیوں کے سرنگ کے ذریعے فرار کے بعد جیل میں موجود تمام قیدیوں کو دوسری جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس جیل میں 400 فلسطینی قید کیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے جیل میں مزید سرنگوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر جیل کو قیدیوں سے خالی کر دیا ہے اور جیل کی غیرمعمولی چھان بین کی جا رہی ہے۔اسرائیلی فوج کی انجینیرنگ یونٹ نے جیل کی مکمل طورپر تلاشی شروع کر دی ہے۔ دوسری طرف سخت سیکیورٹی میں قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
וכך זה נראה מתוך תא 2 אגף חמש בכלא גלבוע.
פיר מנהרה בשירותים שהוביל אל מחוץ לחומות הכלא pic.twitter.com/IsKfG8B56R— Josh Breiner (@JoshBreiner) September 6, 2021