اسلام آباد(آن لائن ) جاپانی سفیر نے حکومت پاکستان کے آٹو انڈسٹری کیلئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے جائیکا کے تعاون سے سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں جاپانی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری،تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جاپانی سفیر نے حکومت کے آٹو انڈسٹری کیلئے اقدامات کی تعریف کی ، دوران ملاقات خسروبختیار نے بتایا کہ پاکستان نیاسکیم کیذریعیچھوٹی گاڑی کی قیمتیں کم کی ہیں، ملک میں موبائل ڈیوائس پیداواری صنعت کو بڑھایاجا رہا ہے۔وزیرصنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ نئی آٹوپالیسی میں پیداوار وبرآمدات پرتوجہ دی جائے گی، کراچی میں 1500 ایکڑ اراضی انڈسٹریل پارک کیلئے مختص کی ہے، آٹوموبیل،انڈسٹریل پارک زون ،موبائل فونز کی پیداوار میں وسیع مواقع ہیں۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا جاپانی آٹو کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے جائیکا کے تعاون سے سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوگا۔