پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

علی زیدی کی نتھیا گلی پہنچنے پر طبعیت بگڑ گئی ٗ خون میں آکسیجن کی مقدار 78 تک گر گئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی نتھیا گلی پہنچتے ہی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں فوری آکسیجن سپورٹ دی گئی۔پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے وفاقی وزیر کی آکسیجن سپورٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نتھیا گلی پہنچے

جہاں میرے دوست علی زیدی کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کی آکسیجن سیچوریشن انتہائی کم ہونے لگی۔انہوں نے کہا کہ ہم تقریباً 7ہزار 4500 فٹ کی بلندی پر ہیں اور دو بار کورونا کا شکار ہونے والے علی حیدر زیدی کے پھیپھڑے اب پہلے جیسے نہیں رہے۔جواب میں علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی آکسیجن سیچوریشن (خون میں آکسیجن کی مقدار) 78 تک گر گئی تھی۔خیال رہے کہ انسان کے جسم میں موجود خون میں نارمل آکسیجن کی مقدار سو سے 95 فیصد ہوتی ہے اور اگر یہ مقدار 92 فیصد سے نیچے آ جائے تو اسے پریشان کن سمجھا جاتا ہے۔علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اسلام آباد آگئے اور اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔علی زیدی نے بتایا کہ خوش قسمتی سے سینیٹر محسن عزیز جو کچھ مہینے پہلے اسی طرح کی علامات کا شکار ہوئے تھے ان کے پاس آکسیجن کنسنٹریٹر تھا جو ان کے بروقت کام بھی آگیا۔بعد ازاں فخرعالم نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد علی زیدی اسلام آباد چلے گئے ہیں اور ان کی طبیعت اب ٹھیک ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…