پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

آصف زرداری اچھے انسان اور زیرک سیاستدان ہیں ٗ چوہدری نثار کا ایک اور تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے سیاسی کارڈ بہتر طریقے سے کھیل رہی ہے۔آصف زرداری سے سیاسی ان بن رہی لیکن وہ اچھے انسان اور زیرک سیاستدان ہیں۔وزیراعظم کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ عمران خان

نیک نیت اور اچھے لیڈر ہیں مگر حکمران بننے کے بعد اقدامات بھی کرنے پڑتے ہیں جو نظر نہیں آرہے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا میرے ساتھ رویہ ہمیشہ اچھا رہاہے، ان کے بارے میں میرے خیالات اچھے ہیں۔ایک سوال پر چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے بارے میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں مگر اس وقت نہیں کہوں گا۔مستقبل میں سیاست سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ آئندہ سیاست کس پلیٹ فارم سے کروں گا، ابھی فیصلہ نہیں کیا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے مزید بتایا کہ میرے استعفے کی وجہ عمران خان تھے، عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کے خلاف رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری آبپارہ سے ایک انچ آگے آئیں۔چوہدری نثار کے مطابق اُس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے میری مرضی کے خلاف دھرنے والوں کو ریڈ زون آنے کی اجازت دی جس پر استعفیٰ دے دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…