جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

وفاق نظر انداز۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تن تنہا بڑے فیصلے کر لیے

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی سیاسی اور انتظامی ٹیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیم تبدیلی کا فیصلہ وفاق سے مشورہ کے بغیر کیا اور بعدازاں حکومت کو اپنے فیصلے سے تحریری

طور پر آگاہ کر دیا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس تبدیلی کے پیش نظر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ایک دو روز میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، اسی طرح صوبائی کابینہ میں شامل وزرا کے محکمے بھی تبدیل ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے ناموں کا پینل وفاق کو بھیج دیاہے، لاہور سمیت دیگر شہروں کے پولیس چیف اور اعلیٰ انتظامی افسران بھی تبدیل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے اعلیٰ عہدوں پر وفاق سے تعیناتی کی جاتی رہی ہے لیکن اس بار وزیراعلیٰ نے کسی مشورے کے بغیر کیے گئے اپنے فیصلے سے وفاق کو آگاہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو پہلے ہی تبدیل کر چکے ہیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکرٹری کے لئے کامران افضل، بابرحیات تارڑ اور احمد نواز سکھیرا کا نام شامل ہے جبکہ آئی جی پنجاب کیلئے رائو سردار، ظفر اقبال اور محسن بٹ کا نام بھجوایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…