بیٹی پڑھے گی تو پاکستان آگے جائے گا، سرفراز احمد

4  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بیٹی پڑھے گی تو پاکستان آگے جائے گا اور ملک میں لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی قومی ترقی کی ضامن ہے۔اظہار سماجی تنظیم ملین اسمائلز فائونڈیشن اور کوئٹہ گلیڈیٹر کی مشترکہ میڈیا بریفنگ میں

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے ملک میں بچیوں کے تعلیمی اداروں کا جال بچھایا جائے گا۔پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بیٹی پڑھے گی تو پاکستان آگے جائے گا، یہ ایک محض نعرہ نہیں،اس پر عمل کرنے کے لیے اقدامات میں اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا، ملک میں لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی قومی ترقی کی ضامن ہے۔کوئٹہ گلیڈیٹر کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ ہم کھیلوں کے ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی اپنی قومی و سماجی زمہ داریاں بھرپورانداز میں ادا کرنے کے لیے کوشاں ہیں، لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع میسر آئیںن توملک میں شرح تعلیم کے تناسب میں اضافہ ہونے سے قومی ترقی کی راہیں کھل جائیں گی۔فائونڈیشن کے شان افضل نے کہا کہ ہم ملک بھرمیں لڑکیوں کے اسکولز قائم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیر میں پانچ اسکولز کا آغاز کیا جارہا ہے، سندھ کے پسماندہ علاقوں کے ساتھ فاٹا کے دور دراز مقامات پر گرلز اسکولز بنائے جارہے ہیں، ام محمد نے کہا کہ ان تعلیمی اداروں میں مستحق اور نادار طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…