اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات میں اضافہ کا رحجان جاری،زیر التواء مقدمات کی تعداد ساڑھے 53 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔سپریم کورٹ کی طرف سے 31 اگست تک
زیر التواء مقدمات کی پندرہ روزہ جاری رپورٹ کے مطابق عدالت عظمی میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 53 ہزار 6 سو 86 تک پہنچ گئی۔15 اگست تک یہ تعداد 53 ہزار 118 تھی۔16 اگست سے 31 اگست تک 825 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 255 مقدمات نمٹائے گئے۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں 6 ستمبر کے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الااحسن،جسٹس محمد علی مظہر بینچ نمبر دو میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس مظہر عالم میاں خیل،جسٹس مظاہر علی نقوی بینچ نمبر تین میں جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس قاضی امین احمد کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس گلزار احمد بیرون ملک واپسی پر 8 ستمبر سے بینچ کی سربراہی کریں گے۔