لندن (آن لائن)برطانیہ کے وزیر دفاع بین ویلس نے امریکا کو سپر پاور ماننے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں بین ویلس کا کہنا تھا کہ کسی ایسے ملک کو سپر پاور نہیں کہا جا سکتا جو کسی بات پر قائم رہنے کے لیے تیار نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل سے نکلنے کے بعد امریکہ سپرپاور نہیں رہا، وہ اب صرف بڑی طاقت ہے، بین ویلس کا کہنا تھا کہ وہ ملک جو کسی بات پر قائم نہ رہے وہ بڑی طاقت تو ہو سکتا ہے لیکن عالمی طاقت نہیں۔