پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرپشن خاتمے کی دعویدار حکومت کے سپیکر 118ارب روپے کرپشن کی تحقیقات رکوانے کیلئے دبائوڈالنے لگے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) کرپشن خاتمے کی دعویدار حکومت کے سپیکر 118ارب روپے کرپشن کی تحقیقات رکوانے کیلئے دبائوڈالنے لگے، سپیکر قومی اسمبلی نے پبلک اکا ئونٹس کمیٹی کو پاکستان پوسٹ کی ڈیجٹلائزیشن کے معاملے کی تحقیقات رکوانے کیلئے خط لکھ دیا ،

چیرمین کمیٹی نے معاملے پر کمیٹی اراکین سے مشاورت شروع کردی۔جمعرات کے روز پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیرمین رانا تنویر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کمیٹی سیکرٹریٹ کو احکامات موصول ہوئے ہیں کہ پاکستان پوسٹ کی ڈیجٹیلائزیشن کے حوالے سے حبیب بنک کے ساتھ کئے جانے والے 118ارب روپے کے معاہدے جس کی شفافیت پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی سوالات اٹھائے تھے کی تحقیقات نہ کی جائیں انہوںنے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والی حکومت اب کرپشن کی تحقیقات رکوانے کیلئے پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی پر دبائو ڈال رہی ہے انہوں نے کہاکہ پی اے سی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آڈیٹر جنرل کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے ہدایات پر کمیٹی اراکین کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے انہوں نے کہاکہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی کوششوں سے 3سالوں کید وران مختلف سرکاری محکموں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات سے 460ارب روپے سے زائد ریکارڈ ریکوری ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ پی اے سی کی تمام ذیلی کمیٹیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور مستقبل میں بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…