منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عائشہ اکرم نے جن 4 ملزمان کو شناخت کیا، وہ 6 ماہ سے جیل میں قید تھے، ملزمان کی شناخت پریڈ کے دوران ڈرامائی موڑ

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)گریٹر اقبال پارک میں اوباشوں کے ہجوم کے نرغے میں آنے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے کیمپ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران 4 ملزمان کی غلط شناخت کی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت پریڈ کی رپورٹ جاری کر دی ہے، خاتون نے 6 اور گواہان نے 3 ملزمان کی شناخت کی تاہم چار کی غلط شناخت کی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے 3 گواہان بلال، ریمبو اور صدام کی موجودگی میں 104 ملزمان میں سے 6 ملزمان کو شناخت کیا، شناخت کیے گئے ملزمان میں شہر یار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد اور افتخار شامل ہیں۔خاتون نے چار ملزمان کو غلط شناخت کیا، چاروں ملزمان جیل میں 6 ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے۔خاتون نے بتایا کہ شناخت کیے گئے ملزمان میں سے افتخار نے میرے کپڑے پھاڑے اور ہاتھوں میں اٹھایا، ٹک ٹاکر عائشہ نے ملزم ارسلان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا، جبکہ ملزم شہر یار نے دھکے دے کر جنگلے کے ساتھ مارا اور زد و کوب کیا، ملزم عابد نے سیلفیاں لیں اور غلط حرکات کیں، ملزم ساجد نے لڑکوں کو میری طرف اکسایا۔پولیس کے مطابق گواہوں نے بھی مزید تین ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…