ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

پارکوں میں عورتوں کیلئے وقت کا تعین تعجب والی بات ہے شیریں مزاری نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پارکوں میں خواتین کی انٹری کے اوقات کار متعین کرنے پر پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عورتوں پر پابندی کے بجائے سنگل افراد کے داخلے پر پابندی لگائیں، عورتوں کیلئے بہتر ماحول بنائیں پابندیاں نہ لگائیں۔سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ولید اقبال

کی زیر صدارت ہوا جس میں 14 اگست کو مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے بدسلوکی کے واقعے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔دوران اجلاس وزارت انسانی حقوق نے مینار پاکستان واقعے کی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ملک میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کرتے رہتے ہیں۔وزارت انسانی حقوق نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مینار پاکستان کا واقعہ 14 اگست کو پیش آیا، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے معاملے کا نوٹس لیا اور ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنوایا، مینار پاکستان واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 141 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور شناخت پریڈ کروائی گئی جس میں عائشہ اکرم نہیں آئیں، واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت کے لیے کل ایک شناخت پریڈ ہوئی جس میں عائشہ اکرم خود آئیں، عائشہ اکرم نے 6 افراد کی شناخت کرلی ہے جن کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے 4 خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پنجاب کے پارکوں میں عورتوں کی انٹری کے اوقات کار متعین کرنے پر صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عورتوں پر پابندی کے بجائے سنگل افراد کے داخلے پر پابندی لگائی جائے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا پارکوں میں عورتوں کے لیے وقت کا تعین تعجب والی بات ہے، پنجاب حکومت پابندیاں لگانے کے بجائے عورتوں کے لیے ماحول بہتر بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…