بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی ایم کا خاتمہ محسن داوڑ نے نئی پارٹی بنا لی

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سابق رہنما محسن داوڑ نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے اپنی نئی سیاسی جماعت تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم کے سابق رہنما محسن داوڑ نے این ڈی ایم کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی جبکہ پارٹی کے پہلے

باضابطہ اجلاس میں مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کا بھی اعلان کر دیا گیا۔محسن داوڑ این ڈی ایم میں سینٹرل آرگنائزر کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے جبکہ مزمل شاہ کو جنرل سیکریٹری اور جمیلہ شاہ کو اس میں سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔پارٹی کے دیگر ارکان میں عبداللہ ننگیال ، ابراہیم خان ، ہارون بازئی، اعجاز اسلم ، اور طارق وزیر خان شامل ہیں۔محسن داوڑ نے پارٹی کے منشور کا اعلان بھی کیا، منشور میں دیگر بنیادی اصولوں کے علاوہ ملک میں سیکولر وفاقی جمہوری پارلیمانی سسٹم کو پروان چڑھانا ہے، این ڈی ایم نے ریاستی وسائل کی تقسیم میں چھوٹے صوبے کو ملنے والے کم حصے کو بھی اپنے منشور کا حصہ بنایا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے محسن داوڑ کی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے آغاز پر RIP PTM کے ہیش ٹیگ کے ساتھ این ڈی ایم کو پی ٹی ایم کے خاتمے کا نشان قرار دے دیا، کئی سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی ایم کو اس کی مبینہ ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔کئی ٹوئٹر صارفین نے این ڈی ایم کی تشکیل پر نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…