منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف نے قومی حکومت کے قیام کی تجویز دے دی

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباشریف نے ملک میں قومی حکومت کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو درپیش بے پناہ چیلنجز کا حل قومی حکومت ہے کوئی ایک جماعت تنہا ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی،میری رائے ہے کہ

اگر ہمیں آئندہ الیکشن میں موقع ملے تو قومی حکومت بنائیں کوئی ایک جماعت صورت حال نہیں سنبھال سکتی۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ان کے مختلف سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ پر مفاہمت کا لیبل لگایاجاتاہے مجھ پر اگر مفاہمت کا لیبل درست ہے تو بتائیں مجھے کیا فائدہ ملا ؟ میں نے جلاوطنی کاٹی،اٹک قلعہ لانڈھی جیل کاسامنا کیا ہے۔ افغانستان کی صورتحال سے متعلق شہباز شریف نے کہاکہ کابل نئے چیلنج کے طور پر سامنے آسکتاہے افغانستان کے مسئلے پر ریاست کی پالیسی کے ساتھ چلناچاہیئے کوئی سیاسی جماعت افغان مسئلے پر تنہا کیسے پالیسی بناسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہمیں بتایا گیا کہ پاکستان کسی خاص گروہ کی سپورٹ نہیں کررہا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے توپارلیمنٹ کو تالے لگائے ہوئے ہیں اگر حکومت اپنی پالیسی دیتی یا پارلیمنٹ میں افغان صورت حال پر بات کرتی تو اپنی تجاویز سامنے رکھتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت کہیں بھی ترقی کے لئے مسئلہ وسائل کا نہیں ہے بلکہ گورننس مسئلہ ہے ن لیگ اگلے الیکشن میں کراچی سے بھرپورتیاری کے ساتھ الیکشن لڑے گی ہم کراچی میں اپنی تنظیم کو فعال کرینگے۔ن لیگ کے پاس کراچی کے حوالے سے جامع پلان ہے ہم پوری تیاری کیساتھ کراچی میں الیکشن لڑینگے 35سال کی سیاست میں بہت آفرز ہوئیں، ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں ہیں مستقبل میں ان کا ازالہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…