اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کے بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ کے پس منظر میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق، ضمنی انتخابات کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ اور علیمہ خان کے درمیان تلخ بحث ہوئی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایت دی تھی کہ ان انتخابات میں حصہ نہ لیا جائے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق، سلمان اکرم راجہ نے اس موقع پر سیاسی کمیٹی کی رائے اور ارکان کے مؤقف سے علیمہ خان کو آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں شمولیت کی مخالفت میں 9 ارکان جبکہ حمایت میں 13 ارکان نے رائے دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے ساتھ اس بحث کے نتیجے میں سلمان اکرم راجہ دل گرفتہ ہوئے، جس کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔