پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید، پاک فوج کے بھرپور جواب سے 3 دہشت گرد ہلاک

29  اگست‬‮  2021

راولپنڈی(آن لائن)پاک افغان بارڈر پر باجوڑ میں فوجی چوکی پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے فائرنگ کا بھرپور انداز میں جواب دیا۔انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو سے تین دہشت گرد ہلاک اور تین سے چار زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کرگئے، جن میں سپاہی جمال کا تعلق مردان عمر اٹھائیس سال اور سپاہی ایاز کا تعلق چترال اور عمر اکیس سال ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ افغانستان میں موجودہ اور مستقبل کی حکومت پاکستان کیخلاف اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے یوطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سرحد پار سے دہشت گرد کارروائی کی مذمت کرتے ہوئیسپاہی جمال اور سپاہی ایاز کی شہادت کی اطلاع پر دکھ کااظہار کیا۔وزیر داخلہ نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے قبائلی ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے. یہاں سے جاری مذمتی بیان میں گورنر نے شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے فوجی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کے واقعات تشویشناک ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…