پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا وزیر اعظم ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھنے کا فیصلہ

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے وزیر اعظم ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر ہفتے میں دو روز عوامی وفود سے ملاقاتیں کریں گے،

وزیراعظم آزاد کشمیر بدھ اور جمعرات کے روز صبح 10 بجے دن 1 تک عوامی وفود سے ملاقات کیا کریں گے، ترجمان کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر مظفرآباد یا اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں عوام کے مسائل سنا کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عوام نے بھاری مینڈیٹ کیساتھ مجھے قانون ساز اسمبلی میں بھیجا، معزز ممبران اسمبلی نے مجھے بھرپور اعتماد کیساتھ وزیراعظم بنایا۔وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ چالیس سالہ سیاسی کیریئر میں عوام کی خدمت ترجیح رہی ہمیشہ کوشش رہی دکھی افراد کی کی مدد کروں، وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ مجھے ہمیشہ عوام نے اسی احترام اور عزت کیساتھ ہزاروں میں ووٹ دئیے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ پاک نے مجھے اقتدار عوام کی خدمت کیلئے دیا،پوری کوشش کروں گا کہ دل و جان سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کے مطابق عوام کی خدمت کروں ۔ انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناؤں گا، آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…