جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

کوشش ہو گی امداد طالبان کے پاس نہ جائے، امریکہ

datetime 28  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی امداد طالبان کے پاس نہ جائے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ افغان عوام کی بڑے پیمانے پر انسانی امداد جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہو گی کہ امداد طالبان کے پاس نہ جائے تاہم امریکہ مختلف ذرائع سے افغان عوام سے انسانی امداد کے عہد کو نبھائے گا۔طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے ننگرہار میں ڈرون حملہ کیا گیا۔ امریکہ نے دعوی کیا کہ حملے میں داعش جنگجوئوں کے مبینہ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کپتان بل اربن کا کہنا تھا کہ داعش خراسان کے منصوبہ ساز کو ٹارگٹ کر کے ہلاک کیا گیا اور حملے میں عام شہری نشانہ نہیں بنے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…