پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کے لیے 72گھنٹے پہلے رجسٹریشن کروانے کی شرط رکھ دی

datetime 27  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے بڑے آن لائن پلیٹ فارم ابشر نے مملکت آنے کے خواہش مند غیرملکیوں کے لیے نئی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے

مطابق سعودی عرب آمد کا اندراج بھی اب ابشر کے ذریعے آن لائن کیا جاسکے گا، اس سہولت سے مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزے پر آنے والے تارکین فائدہ اٹھا سکیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے سسٹم کے تحت سعودی عرب آمد سے کم از کم 72 گھنٹے قبل تارکین وطن کورونا سے متعلق صحت معلومات کا اندراج آن لائن کرسکیں گے۔سعودی حکومت یہ سہولت ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر امیگریشن کی کارروائی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فراہم کررہی ہے۔ابشر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے ہمراہ آنے والا گھریلو عملہ، ویکسین یافتہ ملاقاتی، علاج کے لیے آنے والا ملاقاتی، غیر ویکسین یافتہ ملاقاتی، ویکسین یافتہ مقیم غیرملکی اور بغیر ویکسین والا غیرملکی بھی سعودی عرب آنے سے قبل آن لائن اندراج کرانے کا اہل ہوگا۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ابشر پلیٹ فارم کے مین پیج پرجائیں اور قدوم آپشن کا رخ کریں جہاں داخل ہونے کے لیے اندراج کی ضرورت نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…