لاہور( این این آئی)گریٹراقبال پارک واقعے کی متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم نے کہا ہے کہ اب تک تین سے چار ملزمان کو شناخت کرچکی ہوں پوری کوشش ہے کہ اصل ملزموں کو ہی شناخت کروں۔یہ بات انہوں نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سے ملاقات میں کہی۔ متاثرہ لڑکی نے تفتیشی اداروں اور تفتیش کی پیشرفت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے متاثرہ لڑکی کو واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا۔چیئر پرسن برائے حقوق خواتین کنیزفاطمہ بھی ملاقات میں موجود تھیںجنہوں نے کہا کہ ملزموں کو سزا ملنے سے ایسے واقعات کا سدباب ممکن ہو سکے گا۔