کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے، تین امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہیں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے ایک انٹری گیٹ پر دھماکہ ہوا ہے، سی این این کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ خود کش لگتا ہے، پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے بھی دھماکے کی تصدیق کر دی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جان کربی نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکہ ہوا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے میں طالبان محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں، تین امریکی فوجی بھی اس دھماکے میں زخمی ہو گئے ہیں۔