عمران خان میرے آئیڈیل کپتان ہیں بابراعظم

26  اگست‬‮  2021

جمیکا (یواین پی) ٹیسٹ کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بطور کپتان عمران خان کو اپنا آئیڈیل سمجھتا ہوں۔ جمیکا سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان بابراعظم نے کہا کہ عمران خان میرے آئیڈیل کپتان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانے پلیئرز سے عمران خان کی کپتانی کے

بارے میں بہت کچھ سنا ہے، ان جیسا کپتان ہی بننا چاہتا ہوں۔بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جمیکا ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں تیز کھیلنے کا پلان کامیاب رہا، اوپنرز سمیت تمام مثبت ذہن سے کھیلے اور ٹیم کیلیے رنز بنائے، چوتھے روز ویسٹ انڈیز کو چند اوورز کھلانے کیلئے اننگز ڈیکلیئر کی، گزشتہ 2 سال میں بطور کپتان سیکھا ہے،اسی اعتماد کو لیکر آگے بڑھوں گا، پہلا ٹیسٹ مواقع گنوانے کی وجہ سے ہارے لیکن کوئی دبائو نہیں تھا، سب کو یقین تھا کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میری اور فواد عالم کی بیٹنگ سے اننگز کو استحکام ملا، شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بولنگ سے حریف کو دبائو کا شکار کیا، فواد عالم کی بیٹنگ، فہیم اشرف اور حسن علی کے ٹیم کیلئے رنز مثبت بہلو ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور کنڈیشنز سازگار نہ ہونے کے باوجود نعمان علی کی بولنگ مثبت پہلو تھے۔ بابراعظم نے کہا کہ اوپننگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، پوری کوشش کریں گے، ایک شراکت کا آغاز ہونے کے باوجود وکٹ گرجانے کے مسئلے پر بھی قابو پانا ہوگا تاہم کوشش ہوتی کہ میدان میں ٹیم کیلیے بہتر سے بہتر فیصلے کروں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…