اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عامر خان اور کرن رائو کی طلاق پر مسٹر پرفیکشنسٹ کے بھائی فیصل خان نے بھی خاموشی توڑ دی

datetime 26  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’ عامر خان کے بھائی فیصل خان نے ان کی اور کرن راؤ کے درمیان ہونے والی طلاق پر خاموشی توڑ دی ہے۔فیصل خان، جو خود بھی اداکار ہیں، نے انٹرویو میں عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان علیحدگی پر اپنے خیالات کا اظہار

کیا ہے۔ فیصل خان کا کہنا ہے کہ عامر خان کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتا کیونکہ میری اپنی شادی بھی کامیاب نہیں ہوئی، میرا اس معاملے میں رائے دینے کا کوئی حق نہیں بنتا، عامر اور کرن اپنے فیصلے کے بارے میں بہتر جانتے ہیں۔انٹرویو میں ان سے اپنے اور عامر خان کے درمیان تعلقات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو فیصل خان نے کہا کہ ہمارے رشتے میں تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن ہم ساتھ ہیں، عامر خان سے تعلقات اچھے ہیں تاہم میں اپنے فیصلے خود کرتا ہوں۔میزبان نے سوال کیا کہ ‘آپ کو عامر خان کے بھائی کے طور پر جانا جاتا ہے، اس پر آپ کیا کہیں گے؟’۔ فیصل خان نے جواب میں کہا کہ مجھے اس سے کوئی پریشانی نہیں کیونکہ میری ایک الگ پہچان ہے، جب کوئی شخص خود سے ہی واقف نہ ہو تب اسے پریشان ہونا چاہیے، لوگ بہت کچھ کہتے ہیں اور لوگوں کا کام ہے کہنا۔فیصل خان فلم ‘فیکٹری’ سے دوبارہ فلم انڈسٹری میں کم بیک کر رہے ہیں۔ وہ فلم میں بحیثیت ڈائریکٹر فرائض انجام دیں گے۔ فلم رواں سال 3 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…