منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستان پر سفری پابندی ختم کردی

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی ختم کردی ہے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے سفری پابندی کی زد میں آنے والے ممالک سے مکمل ویکسین لگوانے والے تارکین وطن کو براہِ راست داخلے کی

اجازت دے دی ہے۔سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق براہِ راست داخلے کی اجازت صرف ان غیر ملکیوں کو ہوگی جن کے پاس مملکت کا کارآمد رہائشی اجازت نامہ (اقامہ)ہے اور وہ سعودی عرب سے کورونا کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد بیرون ملک گئے تھے۔ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے ویکسین لگوانے والے شہریوں کو پاکستان سے سعودی عرب کے براہ راست سفر کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کے جاری بیان میں سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے ہزاروں پاکستانی تارکینِ وطن کو فائدہ پہنچے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں برس فروری میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقا، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…