ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

سی آئی اے سربراہ کی ملا برادر سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنس نے طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر سے کابل میں خفیہ ملاقات کی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکام جو اس ملاقات کے متعلق جانتے ہیں کے مطابق اس ملاقات میں ممکنہ طور پر افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی 31 اگست کی تاریخ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات پیر کو ہوئی۔سی آئی اے کے ترجمان نے عالمی میڈیا سے گفتگو میں اس ملاقات کی تصدیق نہیں کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی اپنے ڈائریکٹر کے سفری امور پر کبھی بات نہیں کرتی، واشنگٹن پوسٹ نے اس ملاقات کے لیے جس گمنام امریکی ذرائع کا حوالہ دیا ہے اس ذریعے نے یہ بیان نہیں کیا کہ طالبان کے شریک بانی اور سی آئی اے کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی ذرائع نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ بات چیت افغان دارالحکومت کے ہوائی اڈے سے امریکی انخلا کی آخری تاریخ میں توسیع پر ہوئی ہو کیونکہ طالبان کی اقتدار میں واپسی سے خوفزدہ ہزاروں افغان اب بھی ملک بھاگنے کی امید سے ایئرپورٹ پر بھرے ہوئے ہیں۔رواں ہفتے کے اوائل میں نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گوکہ بائیڈن کے وائٹ ہاؤس کے حکام نے سفارت خانے کی حفاظت اور انخلا کے بارے میں 50 سے زائد اجلاس کیے تاہم جب طالبان نے کچھ دنوں میں ہی کابل پر قبضہ کر لیا تو یہ تمام تر منصوبہ بندی دھری کی دھری رہ گئی اور وہ اس سلسلے میں تباہی کو روکنے میں ناکام رہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ صدر بائیڈن کے اعلیٰ انٹیلی جنس افسران نے ذاتی حیثیت میں افغانوں کی صلاحیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا لیکن ساتھ ساتھ یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ کم از کم 18 ماہ تک طالبان کا ملک پر مکمل قبضہ ممکن نہیں۔

بائیڈن نے افغانستان سے امریکی انخلا کے لیے 31 اگست کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن اب وہ انخلا کی اس تاریخ میں توسیع کے خواہاں ہیں اور انہیں اس سلسلے میں برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کے دباؤ کا بھی سامنا ہے تاہم طالبان کے ترجمان نے پیر کو خبردار کیا تھا کہ وہ انخلا میں توسیع پر متفق نہیں اور کہا تھا کہ انخلا میں تاخیر کو قبضے میں توسیع تصور کیا جائے گا۔طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ اگر امریکہ یا برطانیہ انخلا جاری رکھنے کے لیے اضافی وقت مانگتے ہیں تو ہمارا جواب نفی میں ہے اور انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ یہ ملاقات پیر کو ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…