کابل(این این آئی) افغانستان کے صوبے پنج شیر میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے جس کی وجہ طالبان اور شمالی اتحاد میں لڑائی جاری ہے،جس کے باعث تین طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں،بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے حالات امریکا
اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد مسلسل کشیدگی کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث اب تک سیکڑوں انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں بھی حالات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں، جس کی وجہ طالبان اور شمالی اتحاد میں لڑائی ہے۔رپورٹ کے مطابق شمالی اتحاد اور طالبان کے جنگجوؤں میں زبردست لڑائی ہوئی ہے، جس کے باعث تین طالبان ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی محض دو ہفتے کے مختصر عرصے میں پورے افغانستان پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے تاہم ابھی تک حکومت کی تشکیل کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔عالمی حالات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا طالبان سے متعلق کہنا تھا کہ طالبان رہنما اس مرتبہ افغانستان میں ایک مخلوط حکومت بنانا چاہتے ہیں جس میں وہ تمام فرقوں اور سیاسی پارٹیوں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں دیگر گروہوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔