اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان شہریوں سے دھوکہ ہو گیا، وہ سمجھے ہم امریکہ جا رہے ہیں لیکن کس ملک میں پہنچ گئے

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )افغان شہریوں سے دھوکہ ہو گیا، وہ سمجھے ہم امریکہ جا رہے ہیںلیکن کس ملک میں عارضی میزبانی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کابل ائیرپورٹ سے امریکی طیاروں کے ذریعے افغانستان سے نکالےجانے والے پانچ ہزار شہریوں کو

امریکہ نہیں لے جایا جائے گا بلکہ امریکہ کی درخواست پر متحدہ عرب امارات نے افغانستان سے نکلنے والے پانچ ہزار شہریوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دی ہے۔ امریکہ نے امارات سے درخواست کی تھی کہ دیگر ملکوں میں ان کی مستقل بندوبست سے قبل عارضی طور پر انہیں رہائش فراہم کی جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی درخواست پر پانچ ہزار افغانیوں کی عارضی میزبانی کی جائے گی۔ اس کے بعد انہیں دیگر ممالک منتقل کردیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی ایئر فورس کے مطابق کابل سے انخلا کے آپریشن کے دوران ایک افغان دوشیزہ نے بچے کو اس وقت جنم دیا جب وہ امریکی فوجی طیارے کے ذریعے جرمنی کی رامسٹین ایئر بیس پر سیٹل ہو چکی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایئر فورس کی ٹریفک کمان نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا کہ اپنے ملک افغانستان سے انخلا کے دوسرے مرحلے پر ایک افغان خاتون کو زچگی کے عمل سے گزرنا پڑا۔پرواز کے کپتان کے مطابق افغان دوشیزہ کو دوران پرواز زچگی میں پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا تو جہاز کے کپتان نے طیارے کی بلندی کم کر دی تاکہ جہاز میں ہوا کا دبا ئوبڑھایا جا سکے جس سے زچہ کی زندگی بچانے میں نہایت مدد ملی۔جہاز کے کپتان نے بتایا کہ لینڈنگ کے وقت عسکری ٹرانسپورٹ طیارے کے کارگو کیبن میں افغان خاتون کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی۔انھوں نے بتایا کہ زچہ اور بچہ کو قریبی میڈیکل یونٹ بھجوا دیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔نیٹو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک کم سے کم اٹھارہ ہزار افراد کو دارلحکومت سے باہر منتقل کیا ہے۔ قبل ازیں برطانوی فوج نے کہاہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کے دوران افراتفری کے نتیجے میں مزید 7 افغان باشندے ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ افغانستان چھوڑنے کے خواہشمند افراد کے لیے اب بھی خطرہ موجود ہے۔برطانوی فوج نے کابل ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والوں کو افراتفری کے دوران گہری چوٹیں آئیں، یہ وہ لوگ تھے جو بیرون ملک جانا چاہتے تھے اور طالبان نے انہیں ایئر پورٹ میں داخلے سے روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی۔برطانوی وزارت دفاع کے جاری بیان کے مطابق زمین پر موجود حالات تا حال چیلنجنگ ہیں لیکن ہم صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں’۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…