جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پارٹ ٹائم شادی کو باطل اور حرام قرار دے دیا گیا

datetime 23  اگست‬‮  2021 |

قاہرہ(این این آئی)مصر میں پارٹ ٹائم شادی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ملک کی افتا کونسل نے خبردار کیا ہے کہ ایسی جز وقتی شادیوں کا اسلامی تعلیمات میں کوئی تصور نہیں۔ اس نوعیت کا کوئی بھی اقدام اسلام کے تصور نکاح کے منافی، باطل اور حرام سمجھا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر

میں سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم شادی سے متعلق بحث چل نکلی تو اس نئے رحجان کی حمایت اور مخالفت آرا سامنے آنے لگیں۔ جس کے بعد مصری دار الافتا نے خبردار کیا کہ شادی کے معاہدے کو نئے نام دینا نمود ونمائش، سستی شہرت کا حصول اور دینی روایات کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔دارالافتا نے مزید کہا کہ شادی کے معاہدے میں اصطلاحات کی جدت کی طرف متوجہ نہیں ہونا چاہیے۔ شادی سے متعلق نئی اصطلاحات نکاح متعہ کے معنوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس نوعیت کی اصطلاحات دکھلاوے، شہرت اور اقدار کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور معاشرے میں مزید الجھن پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ایسے مشاغل کی ہر گز اجازت نہیں دیتا۔دارالافتا نے اس بات کی تصدیق کی کہ کچھ لوگ شادی کے معاہدے کو نئے نام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ پارٹ ٹائم شادی کی اصطلاح استعمال کر کے شادی کو وقتی معاہدہ قرار دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح کا کوئی بھی تصور اسلام میں موجود نہیں۔ یہ سرا سر باطل اور حرام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…