پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

دبئی میں عورت پر بری نظر ڈالنے والے کو بھی فوری جیل ہوجاتی ہے،ماہرہ خان

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی ہراسانی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میں عورت پر بْری نظر ڈالنے والے کو بھی فوری جیل ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان کی معروف خاتون صحافی نے ملک میں بڑھتے جنسی ہراسانی کے واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دبئی کے قانون کا تذکرہ کیا۔خاتون صحافی نے سوال کیا کہ کیا دبئی میں خواتین مغربی لباس میں نہیں گھومتیں؟ اور وہاں موجود کسی پاکستان مرد کی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ اس خاتون کو گندی نظر سے دیکھے کیونکہ وہاں قانون پر فوری عملدرآمد ہوتا ہے۔صحافی نے کہا کہ ہمارے یہاں 400 مردوں نے دن دہاڑے لڑکی کو جنسی ہراساں کیا، ویڈیو بنائی لیکن کسی نے نہیں روکا۔خاتون صحافی کے اس بیان کو صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اْن کی حمایت بھی کی گئی۔ماہرہ خان کے ردّعمل پر ایک صارف نے جواباََ کہا کہ میڈم جی! دبئی، دبئی ہے اور پاکستان، پاکستان ہے۔اداکارہ نے صارف کے جواب پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ دبئی میں ایسی جْرم کرنے والے کو فوری جیل ہوگی لیکن یہاں نہیں۔اْنہوں نے کہا کہ دبئی میں عورت کو میلی نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرات نہیں اور یہاں لوگ اپنی اصلیت پر اْتر آتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…