جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب میں دھند کا سمندر کہلانے والے کوہ سودہ کے دلکش مناظر

datetime 22  اگست‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے جنوب میں واقع مشہور پہاڑ السودہ کی ڈھلوانوں پر دھند کی لہریں کچھ ایسے پھیلتی ہیں جیسے وہ انہیں اپنی آغوش میں لے رہی ہوں۔ دھند کی لہروں سے ڈھانپے جانے کے بعد پہاڑ کی خوبصورتی اور دلفریبی میں اور بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

دھند سعودی عرب کے بلند ترین علاقے کی خوبصورت فطرت کو مجسم شکل میں پیش کرتی ہے۔ سودہ پہاڑ کی خوبصورتی کی ایک وجہ یہاں پر موجود عرعر کے گھنے جنگلات اور درخت بھی ہیں جو اسے سدا بہار سرسبزو شاداب رکھتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق فوٹوگرافر رائد العوفی نے السودہ کے السحاب پارک میں سمندری دھند کی تصویر کشی کے تجربے کو زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ یہ پارک دلکش قدرتی ماحول کے درمیان ابھا شہر کے سب سے نمایاں خوبصورت سیاحتی پارکوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ شاندار فطرت ، پرسکون ماحول اور راحت وآرام اس پارک کی خصوصیات ہیں۔عسیر کا ماحول ویسے بھی سرد بہار کی طرح ہے جو باقی علاقوں میں موسم گرما کی چمک اور گرمی سے زیادہ متاثر نہیں ہوتا بلکہ گرمیوں میں بھی اعتدال پر رہتا ہے۔ قدرتی رنگوں میں بارش یہاں کی آبشاروں کے ساتھ مل کر مناظر فطرت کو فن پاروں کی شکل میں پیش کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاح اور دیگر شہری چھٹیاں گذارنے اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ اس علاقے کا درجہ حرارت گرمیوں میں انتہائی مناسب ہوتا ہے اور تقریبا روزانہ کی بنیاد پر یہاں پر بارش برستی رہتی ہے۔ سیاح اس موسمی کیفیت سے بھرپور انداز میں لطف اندوزہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…