لاہور(این این آئی) حکومت نے پنجاب کے تمام پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کی حتمی منظوری وزیراعلی پنجاب دیں گے ،پارکس اینڈہارٹیکلچر نے اس حوالے سے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ ذرائع کاکہناتھا کہ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پارکس میں آکر کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنا سکیں گے، پارکس میں صرف نیشنل میڈیا کو ویڈیو بنانے کی اجازت دی جائے گی ،سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کیلئے اجازت سکرپٹ پیشگی جمع کرانے سے مشروط ہو گی، پارکس میں تعینات سکیورٹی اہلکار ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز پر نظر رکھیں گے ۔