منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مینار پاکستان واقعہ ،ٹک ٹا کر عائشہ کے اہل خانہ کے متضاد بیانات۔۔ کہانی نئے موڑ میں داخل

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ما نیٹر نگ ڈیسک/این این آئی)مینار پاکستان واقعہ کے بعد ٹک ٹا کر عائشہ کے اہل خانہ کے متضاد بیانات نے کئی سوال اٹھا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان واقعہ کے بعد عائشہ کے قریبی دوست بھی منظر سے غائب ہو گئے ہیں۔جب کہ عائشہ کی والدہ نے

میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیاہے۔ والدہ کے مطابق ان کی بیٹی کبھی گھر سے باہر نہیں نکلی۔14 اگست کے دن ڈیوٹی سے واپسی پر مینار پاکستان گئی۔عائشہ کے ساتھ ویڈیوز میں اداکاری کرنے والے نوجوان ریمبو سے متعلق سوال پر اہل خانہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔ عائشہ کے اہل خانہ نے پہلے اسے رشتہ دار اور بعد میں عائشہ کا دوست بتایا۔ ریمبو عائشہ کے گھر ہی رہائش پزیر ہے، واقعہ والے دن بھی دونوں ساتھ ہی تھے۔ دوسری جانب گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کو دھمکیاں ملنے کے بعد ان کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی اور کہا عائشہ کی فیملی کی مرضی کے بغیر کسی کو ملنے کی اجازت نہ دی جائے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی، عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ دھمکیاں ملنے کے بعد والدہ بیمارہوگئی ہیں۔عائشہ اکرم کے گھر کے باہر شاہدرہ انچارج انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 8اہلکارتعینات ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کی فیملی کی مرضی کے بغیرکسی کوملنے کی اجازت نہ دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…