جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ ڈرامہ سیریل کا معاہدہ طے پا گیا ، کس بڑی شخصیت کی زندگی پر ڈرامہ بنایا جائے گا ؟‎

datetime 22  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ترکی کی ڈراما و فلم ساز پروڈکشن کمپنیز نے سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنانے کا اعلان کردیا۔دونوں ممالک کی پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان یہ معاہدہ 20 اگست کو سربیا میں طے پایا اور معاہدے کے وقت پاکستانی اداکار

عدنان صدیقی بھی موجود تھے۔پاکستانی اور ترک پروڈکشنز کے درمیان معاہدہ طے پانے کا اعلان اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی پوسٹس کے ذریعے کیا گیا۔عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے اس دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز کردیا ہے ہمیں اْمید ہے کہ یہ خیالات اور صلاحیتوں کے تبادلے کا باعث بنے گا۔انہوں نے لکھا کہ یہ پروجیکٹ ہماری انڈسٹریز اور ہمارے ناظرین کی کامیابی ہے جو مستقبل میں اچھے مواد کے منتظر ہوں گے۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ ہم نے ایک عظیم جنگجو بادشاہ، صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ایک شاندار سیریز بنانے کے لیے اشتراک قائم کیا ہے، برائے مہربانی ہماری خوشی میں شریک ہوں۔دوسری جانب پروڈیوسر کاشف انصاری کی جانب سے بھی ایک پوسٹ کے ذریعے مذکورہ معاہدے کے وقت لی گئی تصاویر کے ساتھ شیئر کی گی۔کاشف انصاری کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں معاہدہ طے پانے سے متعلق بتایا گیا ۔ویڈیو میں عدنان صدیقی نے بتایا کہ ڈراما سیریز سے متعلق معاہدہ سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں طے پایاانہوں نے معاہدے کے لیے ترکی میں موجود نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ترکی جانے کے لیے 14 روز کا قرنطینہ کرنا پڑتا ہے جبکہ ڈاکٹر کاشف انصاری اور ڈاکٹر جنید علی شاہ جاسکتے تھے میرا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے سربیا آنا پڑا۔عدنان صدیقی نے بتایا کہ ہمایوں سعید کچھ مصروفیات کی بنا پر میرے ساتھ نہیں آسکے ورنہ وہ بھی یہاں موجود ہوتے۔ویڈیو میں انہوں نے ایکلی فلمز کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) اور پروڈیوسر ایمرے کونوک اور ترک اسکرپٹ رائٹر و ڈائریکٹر اہمت فاروق بیگ کا تعارف بھی پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہم یہاں ایک سیریز کے حوالے سے معاہدے کے لیے موجود ہیں جس سے متعلق کاشف انصاری اور ایمرے کونوک بتائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…