اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بے ضابطگی کا انکشاف قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان

datetime 22  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن) اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے اے ٹی سی ٹاور کے لیے غلط سائٹ کا انتخاب کیا گیا اور غلط

سائٹ کے انتخاب پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنسلٹنس کی ڈیزائن کردہ ائر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی عمارت تعمیر کے مقصد کو پورا نہیں کرتی تھی۔ اے ٹی سی ٹاور کی عمارت سے مرکزی ٹرمینل کے شمال مغرب کی جانب موجود جہاز نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے اے ٹی سی کے لیے علیحدہ کنٹریکٹ کے ذریعے ایک اور عمارت تعمیر کی گئی۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی عمارت کی تعمیر، سامان کی ترسیل اور اضافی تنصیب کے باعث 2 کروڑ 10 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوئے جبکہ بد انتظامی اور کمزور اندرونی کنٹرول کے باعث نقصان بھی ہوا۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ اگست اور ستمبر 2020 میں معاملے کی نشاندہی کی گئی لیکن پراجیکٹ منیجمنٹ نے جواب نہیں دیا۔ ذمہ داروں کا تعین کر کے نقصان کو پورا کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…