اکشے کی فلم بیل باٹم پر تین عرب ممالک نے پابندی لگا دی

21  اگست‬‮  2021

ممبئی(این این آئی) اداکار اکشے کمار کی نئی ریلیز ہونے والی فلم بیل باٹم پر سعودی عرب، قطر اور کویت میں پابندی لگا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار اکشے کمار

کی فلم بیل باٹم بھارت اور دیگر چند ممالک میں ریلیز ہوچکی ہے تاہم غیر مناسب مواد ہونے کے سبب سعودی عرب، قطر اور کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے دوسرے حصے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہائی جیکرز بھارتی طیارے کو دبئی سے لاہور لے جا رہے تھے۔ 1984 میں پیش آنے والے اصل واقعے کے مطابق متحدہ عرب امارت کے وزیر دفاع نے ذاتی طور پر اس صورتحال کو سنبھالا تھا اور تمام ہائی جیکرز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق فلم بیل باٹم میں بھارتی حکام اور اداکار اکشے کمار کو ہیرو کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح اس آپریشن کو یو اے ای کے وزیر دفاع سے خفیہ رکھا گیا۔ چنانچہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مشرق وسطی کے ممالک کے سنسر بورڈز نے فلم کے اس حصے پر اعتراضات اٹھا کر اس کی نمائش پر پابندی کردی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارت کا سینسر بورڈ ممکنہ طور پر اس فلم کو نمائش کی اجازت دے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…