جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

خلیجی ریاستیں بھگوڑے حکمرانوں کی آماج گاہیں بن چکیں پڑھئے جرمن میڈیاکی رپورٹ

datetime 21  اگست‬‮  2021 |

برلن(این این آئی)جرمن میڈیا نے خلیجی ریاستوں کو بھگوڑے حکمرانوں کی آماجگاہیں قراردیتے ہوئے لکھا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے علاہ اور بھی کئی ایسے حکمران ہیں، جنہوں نے اس وقت خلیجی ریاستوں میں پناہ لی ہوئی ہے،جرمن خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ اقتدار کو چھوڑ کر اشرف غنی متحدہ عرب ریاست میں ہیں۔

اس ریاست میں پہلے مالی اسکینڈل کا شکار ہونے والے ہسپانوی بادشاہ خوان کارلوس اول نے سن 2014 میں رہائش اختیار کی تھی۔ انہوں نے ملک چھوڑنے سے پہلے بادشاہت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے شاہی منصب اپنے بیٹے فیلپے کے حوالے کیا، جو اب اسپین کے دستوری بادشاہ ہیں۔ان کے علاوہ آسیان تنظیم کے رکن ملک تھائی لینڈ کے دو وزیر اعظم تھاکس شیناوترا اور یِنگ لک شیناوترا بھی اسی ریاست میں مقیم ہیں۔ ان کا تعلق تھاکسن خاندان سے ہے۔یہ امر اہم ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قرب میں واقع ایک اور خلیجی ریاست قطر نے افغان طالبان کی قیادت کو برسوں اپنی ریاست میں پناہ دیے رکھی ہے ۔ایسے ہی سعودی عرب میں بھی یوگنڈا کے سابق ڈکٹیٹر عیدی امین، تیونس کے مفرور ڈکٹیٹر زین العابدین بن علی اور سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب میں دس برس گزار چکے ہیں۔اشرف غنی پندرہ اگست بروز اتوار قریبی سکیورٹی کی مدد

سے ملکی ایوانِ اقتدار کو خیرباد کہہ کر کسی اجنبی ملک کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ وسطی ایشیا کی ریاست ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچے تھے۔ ان کے بارے میں ایسی افواہیں بھی گردش کرتی رہی تھیں کہ وہ ملک کے اندر ہی روپوشی کی حالت میں ہیں۔اس خلیجی ریاست نے بدھ اٹھارہ اگست کو اشرف غنی اور ان کے

خاندان کی وہ درخواست قبول کی تھی، جس میں ریاستی انتظامیہ کو انہیں رہائش فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔ ابوظہبی کے حکام نے اس درخواست کو انسانی بنیاد پر قبول کرنے کا بھی بتایا۔یہ امر اہم ہے کہ اشرف غنی کو اس انداز میں ملک سے فرار ہونے پر ان کی کابینہ نے نامناسب خیال کیا اور تنقید بھی کی تھی۔ غنی کے فرار ہونے کے بعد طالبان چاروں طرف سے کابل پہنچ گئے اور قریب قریب سارے ملک پر کنٹرول مکمل کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…